حیدرآباد۔ 21۔مئی (اعتماد نیوز)ٹی آر ایس کے صدر کے چندرا شیکھر راؤ واسطو
کے معاملات پر پورا یقین رکھتے ہیں۔ بیگم پیٹ میں واقع سی ایم کیمپ آفس کے
انہیں اس لئے خوف لاحق ہوگیا کیونکہ یہ کیمپ آفس انکے لئے منحوس ثابت ہو
سکتا ہے۔ چنانچہ 2009میں آنجہانی وزیر اعلی راج شیکھر ریڈی کی موت ‘ اور
اسکے بعد روشیا کی ایک سال کے اندر ہی انکے عہدہ سے اسعتفی‘ یہاں تک کہ
سابق ریاستی وزیر اعلی این کرن کمار ریڈی کی سیاسی کیرئر کی تباہی جیسے
نقصانات کو کے سی آر کے ماہرین واسطو سی ایم کیمپ آفس کو ہی ٹہراتے ہیں۔
جسکے بعد کے سی آر نے ان تمام امور کو پیش نظر رکھتے ہوئے اپنے کیمپ آفس
کے لئے بیگم پیٹ کیمپ آفس کے بجائے کندن باغ میں واقع وزرا اور آئی اے
ایس کوارٹرس کو ترجیح دے رہے ہیں۔ اس سلسلہ میں انہوں نے ماہرین واسطو سے
رائے لے رہے ہیں۔